کراچی میں کورونا کی وجہ سے انتقال کرنے والوں کےلئے 5قبرستان مختص

شائع 30 مارچ 2020 07:09pm
فائل فوٹو

 کراچی میں کورونا  کی وجہ سے انتقال کرنے والے افراد کےلئے میئر کراچی وسیم اختر نے پانچ قبرستان مختص کر دیے۔

وسیم اختر کا کہنا ہے اقدام کے ایم سی نے کیا ہے ۔

  وسیم اختر  نے عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا اور  طبی عملے میں سیفٹی کٹس بھی تقسیم کیں ۔

   وسیم اختر نے سندھ حکومت سے اپیل کی کہ نجی اسپتالوں کی طرح عباسی شہید اسپتالوں کو بھی مزید جدید بنانے کے لئے  فنڈز جاری کئے جائیں۔